کرائمز
تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ اپنے شوہر اور ساتھی سمیت

تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ اپنے شوہر اور ساتھی سمیت گرفتار،
طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 40 لاکھ روپے برآمد،
ملزمہ اپنی ساتھی کے ہمراہ گھر میں کام کاج کے بہانے داخل ہوئی اور اپنا فرضی اور جھوٹا نام مالک مکان کو بتایا،
ملزمہ طلائی زیورات چرا کر روپوش ہو گئی تھی،
مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گھریلو ملازمہ اس کے شوہر اور ساتھی کو گرفتار کر لیا،
زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،
شہری ملازمین کا اندراج لازمی کروائیں،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی




