انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہدایات پر جہلم میں PSVs کے لیے روڈ سیفٹی

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہدایات پر جہلم میں PSVs کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی مہم




جہلم: انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایات پر اور سیکٹر کمانڈر N-5 نارتھ II جہلم، ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کی زیرِ نگرانی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ضلع جہلم اور گردونواح میں پبلک سروس وہیکلز (PSVs) کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔
اس سلسلے میں موبائل ایجوکیشن یونٹ سیکٹر N-5 نارتھ II جہلم نے جنرل بس اسٹینڈ دینہ، جنرل بس اسٹینڈ جہلم، جنرل بس اسٹینڈ کھاریاں، شہزاد ٹریولز سرائے عالمگیر، ڈائیوو ایکسپریس جادہ ٹرمینل، ترقی ٹول پلازہ اور جہلم ٹول پلازہ پر PSVs کے ڈرائیورز، کنڈکٹرز، دیگر اسٹاف اور مسافروں کو جامع اور مؤثر بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران ڈرائیورز اور مالکان کو ہدایت کی گئی کہ تمام پبلک سروس بسوں میں LCD اسکرین کے ذریعے ڈرائیور کی لائیو ویڈیو فوٹیج کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے اور یہ نظام ہر صورت فعال رکھا جائے تاکہ ڈرائیور کے رویے کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے۔
اسی طرح مسافروں کو بھی آگاہ کیا گیا کہ اگر دورانِ سفر ڈرائیور کی جانب سے کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی، تیز رفتاری یا غنودگی محسوس ہو تو وہ فوری طور پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ڈرائیورز کو محفوظ ڈرائیونگ، قوانین کی پابندی، دورانِ سفر توجہ اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ مسافروں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا



