سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ٹاسک فورس کا منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ضلع ٹاسک فورس پولیس ٹیم نے اے ایس پی سید حیدر علی کی سربراہی میں منشیات کے خلاف ایک بڑی کاروائی تھانہ سکرنڈ کی حدود میں گاؤں خان محمد رند میں قائم مختلف شراب کی غیر قانونی طور پر شراب بنانے والے بھٹیوں پر کی گئیں۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں کچی شراب اور شراب تیار برآمد چھاپے کے دوران 100 کلو گڑ یوریا اور شراب تیار کرنے کے دوران استعمال ہونے والے پلاسٹک و الومنیم اور ڈرمس بھی ضبط کیے گئے۔ پولیس نے موقع پر ہی تمام غیر قانونی شراب کے بٹھیوں کو مسمار کر دیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان اپنے گھروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تھانہ قاضی احمد کی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، تین ساتھی فرارہو گئےتھانہ قاضی احمد پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو شاہمیر خاصخیلی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے معمول کی گشت کے دوران شگر مل روڈ پر مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے شاہمیر خاصخیلی زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم حالیہ چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ فرار ہونے والے تینوں ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہا اور واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات کے روشنی میں شہید بینظیر آباد پولیس ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان اور منشیات فروشی میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تھانہ تعلقہ پولیس کی کامیاب کاروائی قتل کے مقدمہ نمبر 7/2025 دفعہ 302,114,377.Lii میں مفرور ملزم نعمان علی راھو کو گرفتار کر لیا، جو کافی عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تھانہ پبجو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ظہیر احمد لاشاری اور محمد خان کاکو کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 400 لیٹر چوری شدہ پیٹرول اور ایک رکشہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان چوری شدہ پیٹرول کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تھانہ بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لسٹیڈ میں شامل منشیات فروش اور مفرور ملزم محمد شریف کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں Z.21 گٹکا سوپاری برآمد کی گئی۔تھانہ بی سیکشن پولیس کی دوسری کاروائی چوری شدہ بھینس برآمد کرکے اصل مالک نوید راجپوت کے حوالے کردیا گیاتھانہ اے سیکشن پولیس کی کاروائی منشیات فروش ملزم جاوید ابڑو گرفتار قبضے سے بھاری تعداد میں گٹکا سوپاری برآمد مقدمہ درج تھانہ 60 میل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سچل رند کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے دیسی ساختہ پستول اور کارتوس برآمد ملزم کے خلاف سندھ آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔قاضی احمد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان میر محمد رند اور میان بخش کھوسو کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان منشیات کی تیاری اور فروخت میں ملوث تھے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیئے گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You