اہم خبریںدلچسپ و عجیب

نیوز اینکر کی بچے کو گود میں اٹھا کر خبریں پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچ گئی اور ہرطرف اس کی تعریف وتوصیف کی جانے لگی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نیوز اینکرلیزلی لوبیز ٹی وی چینل پر گھر سے موسم کی خبریں پڑھ رہی تھی کہ اچانک بیٹا آ گیا اور خاتون نے لائیو نشریات کے دوران نیوز بلیٹن جاری رکھتے ہوئے بچے کواپنی گود میں اٹھا لیا۔

یہ منظر سوشل میڈیا پروائرل ہوا تو لوگوں‌ نے اس کی بے حد تعریف کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیزلی ٹیلی ویژن اے بی سی7 پر صبح کی خبروں میں موسم کا بلیٹن پیش کر رہی تھی۔ اس دوران اس کا شیرخوار بچہ چلے ہوئے اس کے پاس آگیا۔ خاتون نیوز اینکر نے بچے کو گود میں اٹھا لیا۔

خیال رہے کہ کورونا کی وبا کے دوران بہت سے عالمی نشریاتی اداروں نے اپنے گھر سے کام جاری رکھنے کی سہولت دی ہے۔ لیزا لوبیز بھی ٹی وی چینل پراپنے گھر سے خبریں پیش کررہی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس منظر کو غیرمعمولی طور پر پسند کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You