اہم خبریںجہلم

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو جہلم کی آمدہ دھند والے موسم

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو جہلم کی آمدہ دھند والے موسم کے لئے خصوصی بریفنگ کا آغاز

ٹرانسپورٹر حضرات فوگ لائٹ کا استعمال کریں سجاد حسین بھٹی

جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو جہلم نے انسپکٹر جنرل خالد محمود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو جہلم سجاد حسین بھٹی کی زیر نگرانی آمدہ دھند والے موسم کے لئے خصوصی بریفنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے
مہم کے دوران ٹرانسپورٹر حضرات کو خصوصا ایچ ٹی وی(HTV) اور پی ایس وی(PSV) کو بریفنگ دی جا رہی ہے کہ وہ فوگ لائٹ کا استعمال کریں اور سڑک پر لین ڈسپلن کا خیال رکھیں
اور غیر ضروری طور پر لائن تبدیل نہ کریں مزید برآں دوران سفر مناسب آرام بھی کریں
ڈیفوگر(DeFogger) درست حالت میں رکھیں. دھند کی خصوصی مہم کے دوران سڑک کے نزدیک زمینداروں کو بھی بریف کیا جا رہا ہے کہ وہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں تاکہ سموگ(Smog) نہ بنے اور اگر انہوں نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی مزید برآں تمام ٹول پلازہ اور NHMP کی پٹرولنگ گاڑیوں پہ لگے VMS سسٹم پر بھی دُھند کے دوران خصوصی احتیاط کرنے والے پیغامات ڈسپلے کیے جا رہے ہیں تاکہ سڑک استعمال کنندگان خصوصی احتیاط کریں اور کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے NHMP اس سلسلے میں تمام ٹول پلازہ جات اور سہولت مراکز پر سڑک استعمال کنندگان کو دھند کے موسم کے دوران احتیاطی تدابیر سے متعلق پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You