اہم خبریںبزنس

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، قائم مقام صدر نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، قائم مقام صدر نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی نے 2 آرڈیننس جاری  کردیے ہیں۔قائم مقام صدر نے قومی احتساب بیورو (نیب)  ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کا ریمانڈ14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سےکم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس  بھی جاری کیا ہے۔الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق  الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ  ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You