انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دیدی

ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دیدی۔

ملزم نے دیگر مخصوص انفارمیشنز بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔غیر ملکی میڈیا

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو ہفتے کے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملزم نے مخصوص انفارمیشنز اور دستاویزات جمع کرکے فارن سروسز سے رابطہ کیا، اس نے موساد سمیت فارن سروسز کو یہ چیزیں فراہم کیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے دیگر مخصوص انفارمیشنز بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جب کہ اس کی گرفتاری کا مقام اور تاریخ بھی نہیں بتائی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You