اہم خبریںسندھ

نگلیریا سے ہلاکتوں میں اضافہ، وزیرِصحت سندھ کا CEO واٹر ایڈ سیوریج کارپوریشن سے رابطہ

کراچی (کاشف شمیم صدیقی): نگران وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کراچی میں نگلیریا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سید صلاح الدین حیدر سے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 نومبر کو کراچی کے ضلع وسطی کے رہائشی 45 سالہ کاشف قمر بھی نگلیریا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، یہ بات بھی اہم ہے کہ مزکورہ ضلع میں خطرناک وائرس سے ہونے والی یہ تیسری موت ہے۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر صحت سندھ نے صلاح الدین حیدر سے کہا ہے کہ شہر بھر کے تمام اضلاع سے پانی کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ شہر میں سپلائی کیے جانے والے پانی میں کلورین (Chlorine) کی مقدار سے متعلق بھی رپورٹ فراہم کی جائے، شہر میں نیگلیریا سے بڑھتی اموات کے لیے لازمی اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیر صحت سندھ نے عوام سے بھی نگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے، اُن کی اپیل ہے کہ ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ ہدایات کے مطابق پانی میں کلورین کی مقدار لازمی شامل کی جائے، عوام علماء و ماہرین کی ہدایت کے تحت پانی کو ناک میں ڈالنے سے اجتناب برتیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You