اہم خبریںسندھ

پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ عوام کو بلا امتیاز و تفریق ہر علاقے میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام

پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ عوام کو بلا امتیاز و تفریق ہر علاقے میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں

پیپلز پارٹی بلا رنگ ونسل تعصب سے بالا تر ہوکر عوام کی بھلائی کے لئے کام کرتی ہے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ

کراچی(رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کورنگی ٹاﺅن کے مختلف یوسیز میں جاری ترقیاتی کا موں کا جائزہ لینے کےلئے ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ رہنما پیپلز پارٹی فاروق اعوان ، انفارمیشن سیکریٹری جانی میمن ، پی ایس 124 کے صدر ڈاکٹر طاہر، پی ایس 125 کے صدر کوثر عابدی، پی ایس 97 کے فوکل پرسن نعیم اعوان ،سندھ کونسل ممبر اسد مجاہد ، پولیٹیکل سیکریٹری ٹو چئیر مین وقار لودھی ،یونین کونسل 2چیئر مین قاری اسرار، ڈائریکٹر ایجوکیشن ، محمد عامر، XEN بی اینڈ آر طارق لطیف، ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد یونس، ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری سید سردار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریر ی وقاص خان اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ عوام کو بلا امتیاز و تفریق ہر علاقے میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں پیپلز پارٹی بلا رنگ ونسل تعصب سے بالا تر ہوکر عوام کی بھلائی کے لئے کام کرتی ہے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیزی سے مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان ترقیاتی کاموں سے سہولت میسر آسکے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گامزید براں چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے یوسی 4 میں قائم قدیم یونانی دواخانہ کا دورہ کیا موقع پر انہوں نے ہدایت جاری کی کہ اس یونانی دواخانہ کی تزین وآرائش مکمل کرنے کے بعد عوام کی سہولت کے لئے اس کو ڈسپینسری کا درجہ دیا جائے گا جس میں عوام الناس کو گھر کے قریب مفت علاج اور مفت ادویات کی سہولت میسر آئیگی چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے یوسی4 کورنگی ٹاﺅن میں حکومت سندھ (کلک پروجیکٹ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ ) کے اشتراک سے روڈ کی تعمیر ، سیوریج لائن کے ساتھ ہی پینے کے پانی کی بڑی لائن کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے یو سی 3 کورنگی ٹاﺅن میں علامہ اقبال اسکول میں تعمیر و مرمت کے کام کا بھی معا ئنہ کیااور موقع پر موجود متعلقہ افسران سے کو ہدایت جاری کی کے تعمیر و مرمت کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ طلبا و طالبات کو بہتر ماحول میں تدریسی عمل میسر آسکے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے یوسی2 کورنگی ٹاﺅن اللہ والا ٹاﺅن میں KDA کے اشتراک سے جاری ڑوڈ کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا اور روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹرل کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ کام کے معیار میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You