اہم خبریںخیبرپختون خواہ

دہشتگرد و انتہاپسند ملک و قوم کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔محمد نادر خان

دہشتگرد و انتہاپسند ملک و قوم کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔محمد نادر خان

گوادر حملے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے کہا کہ دہشتگرد و انتہاپسند ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کیخلاف جنگ میں عوام سیکورٹی فورسز کا بھر پور ساتھ دیں تا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ ہو سکے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ گزشتہ روز گوادر حملے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید ہونے والے اہکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی افراد کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You