اہم خبریںپنجاب

نگراں وزیراعلی نے بہاولپور میں 7روزہ ساتھ پنجاب میلے کی منظوری دے دی

نگراں وزیراعلی نے بہاولپور میں 7روزہ ساتھ پنجاب میلے کی منظوری دے دی۔

پنجاب کی سب سے بڑی ڈیزرٹ جیپ ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بہاولپور میں 7روزہ ساتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت محکمہ سیاحت سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 19ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔جلاس میں بہاولپور میں 7روزہ ساتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ چولستان میں ٹینٹ ہوٹل لگانے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو ٹینٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی، وزیراعلی نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے دوران ٹریفک کے بہترین اقدامات کا حکم دیا ہے۔صوبائی سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور نے تفصیلی  بریفنگ میں بتایا کہ پریٹی پنجاببرینڈنگ کے ذریعے سیاحت کے امکانات کو بڑھایا جائے گا۔ پنجاب کی سب سے بڑی ڈیزرٹ جیپ ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جیپ ریلی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو آفیشل پارٹنر بننے کی دعوت بھی دی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر عامر میر،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی اوردیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You