اہم خبریںخیبرپختون خواہ

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے۔

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان انتقال کرگئے۔گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔طبی عملے کا بتانا ہے کہ اعظم خان کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا تھا، انہیں بخار اور ڈائریا کی شکایت تھی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی.خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کے اراکین اور اعظم خان کی فیملی کے ارکان اسپتال پہنچ گئے ہیں تاہم ان کی نماز جنازہ کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ہے۔پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے اعظم خان ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور کمشنر کے عہدوں پر بھی کام کیا۔ اعظم خان چیف سیکرٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔یاد رہے کہ اعظم خان کو خیبر پختونخوا کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پیش کیا گیا تھا اور جب یہ نام سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے فوری طور  پر اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کرنے کی منظوری دیدی.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You