اہم خبریںپاکستان

نگران وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

نگران وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت۔

ملک معاشی مشکلات میں ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات کو بڑھا رہا ہے، عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران ویراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیر صدارت قومی ائیرلائن پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات میں ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات کو بڑھا رہا ہے، عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ پی آئی اے اور خسارے والے دیگر سرکاری اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری مزید تیزکی جائے، ہوا بازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کوبہترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے جب کہ خسارے کے ذمہ داروں کا تعین بہت ضروری ہے تاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات ہوسکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You