اہم خبریںپاکستان

نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگران وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کے جواب میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر صدرِ مملکت نے وزیراعظم اور سابق اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا تھا۔

صدر علوی نے نگران وزیراعظم تعینات کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلہ وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی بھیجوایا گیا، جس میں کہا گیا کہ اپنے اپنے نامزد کردہ نگران وزیراعظم کے لئے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You