نکاح کو آسان بناؤ دلہنیں گھروں میں لاؤ

نکاح کو آسان بناؤ دلہنیں گھروں میں لاؤ
یاد رکھیں اللہ نے نکاح میں بہت برکتیں، رحمتیں اور فضل رکھا ھے۔ ھم ہی ہیں کہ خودساختہ اچھے سے اچھے کی تلاش میں عمر بیتا دیتے ہیں اور اکثر و بیشتر جہیز کی لالچ دل میں سماع رکھتے ہیں۔ اللہ رازق بھی ھے اور قادر مطلق بھی اسکے ہاں دیر ھے پر اندھیر نہیں۔ اللہ سے زیادہ مہربان پسند کرنے والا کوئی نہیں۔ جب اللہ پر توکل کریں مکمل کریں پھر صبر و شکر کا ہر گز دامن نہ چھوڑیں۔ انشاء اللہ خود دیکھیں گے کہ اللہ کس طرح شادمانی پیدا کرتا ھے۔ لڑکے والے دوسرے کی بیٹی کو اپنی بیٹی سے زیادہ عزت و محبت دیں تو بدل میں اللہ آپ کی بیٹی کا نصیب بھی روشن و اعلیٰ کریگا اسی طرح لڑکی والے بھی دوسرے کے بیٹے کو اپنے بیٹوں سے زیادہ عزیز رکھیں تو آپ کے گھر میں محبتوں پیار اخوت کا بہترین ماحول پیدا ھوگا۔ یاد رکھئے شک و شبہات اور غلط فہمی کو کبھی بھی اپنے درمیان پیدا نہ ھونے دیں بڑی سوچ وسیع قلب دور نظر رکھیں در گزر کو عادت بنالیں اعتدال پسندی کو اختیار کرلیں تو ایک جنت النظیر گھر خاندان بن جائیگا۔ میرا پیغام دونوں جانب ھے لڑکوں کیلئے بھی اور لڑکیوں کیلئے بھی۔ دعا کا طالب :
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی


