سوہاوہ

محمد رسول اللہ ﷺ ہم میں موجود ہیں۔تما م احکامات اور رہنمائی آپ ﷺنے وضع فرما دی

محمد رسول اللہ ﷺ ہم میں موجود ہیں۔تما م احکامات اور رہنمائی آپ ﷺنے وضع فرما دی زندگی گزارے کا طریقہ عطا فرمایا۔ آج ہم بعثت اور ولادت با سعادت کو منانا کہیں رسم و رواجات کی نذر تو نہیں کر رہے؟ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺتم میں تشریف فرما ہیں اور ان کے صدقے آج ہم مقصد حیات کو پا رہے ہیں ہمارا تعلق آپ ﷺسے ایمانی ہے جو کہ ہم پر اللہ کریم کا احسان ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعۃ المبارک کے موقع پر بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر خطاب۔
انہوں نے کہاکہ آپ ؐ سے محبت کرنے والا ایک مکمل اور بااخلاق زندگی گزارنے والا ہو گا۔ جنہوں نے قصیدہ بردہ شریف لکھا وہ فالج کے مرض میں مبتلاتھے آپ ؐخواب میں آئے اور فرمایا اٹھو وہ نہ اٹھ سکتے تھے تو آپؐ نے ہاتھ پھیرا تو وہ اٹھے آپ ؐ نے فرمایا کہ وہ جو لکھا ہے سناؤتو آپؒ نے سنایا اور آپ ؐنے اس اظہار محبت کو بہت پسند فرمایااور اپنی چادر عطا فرمائی جب بوسیدی ؒ کی آنکھ کھلی تو وہ چادر آپ کے پاس موجود تھی۔بندہ مومن دوسروں کے لیے محبت اور آسانیاں پیدا کرنے والا ہو گا اور آج ہم دعوٰی محبت و عشق کرتے ہیں لیکن ہم عملی طور پر کہاں کھڑے ہیں اللہ کریم ہمیں طلب صادق عطا فرمائے امت میں اتفاق کا سبب بنیں اور جو کریں صالح ہو ملک میں اتفاق و اتحا د اور اپنا کا م ایمانداری سے ادا کریں ۔یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا میرا رزق حلال اور طیب ہے پھر سمجھ آئے گی کہ اظہار محبت وعشق اصل میں کیا ہے جمعۃ المبارک کی بابرکت سعاتیں ہیں اور ہم محبت رسولؐ میں جمع ہیں اللہ کریم ا سے قبول فرمائیں ہر ایک کی ہر طرح کی حاجت قبول فرمائیں آخر میں خواتین و حضرات سے ظاہری بعیت لی گئی اور دعا فرمائی۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You