نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
کمشنر آفس آمد پر سوات لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ملاکنڈ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔ قبل ازیں کمشنر آفس سیدو شریف آمد پر ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اسد اللہ خان، ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت، سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ شاہ جمیل خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات جنرل محیب اللہ خان، پرائیویٹ سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن احسان علی میر اور ڈویژنل انتظامیہ کے دیگر آفیسران اور تمام سٹاف نے انکا استقبال کیا۔کمشنر آفس آمد پر سوات لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے آفسران و آفس سٹاف سے ملاقات کی اور کہا کہ تمام ضلعی آفسران وسٹاف عوامی خدمت کو یقینی بنائیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پورا کریں۔



