
نواز شریف کو کہاتھا صدر بن جائیں، وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں۔مشاہد حسین سید
امریکا کا فون آنے سے پہلے عمران خان کو رہا کر دیں یہی سب کیلئے بہتر ہے۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنمااور سینئر سیاستدان مشاہدحسین نے انکشاف کیا کہ سسٹم میں رہنے کے لئے نواز شریف کو صدر بنائے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔میڈیا کو انٹرویو میں مشاہدحسین سید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکہا تھا اگرسسٹم میں آناہے توصدرپاکستان بن جائیں،وزیراعظم بننے کاکوئی چانس نہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں مینڈیٹ کا یہ حال ہے کہ نگراں وزیراعظم موجودہ حکومت کوتڑی لگارہاہے کہ چپ ہوجا ئو ورنہ فارم 47 کی حقیقت کھول دوں گا۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ا مریکا کافون آنے سے پہلے عمران خان کو رہا کردیں یہی سب کیلئے بہتر ہے۔



