اہم خبریںپنجاب

نوازشریف کی گفتگو ہی ہمارا انتخابی منشور ہے۔رانا ثنااللہ

نوازشریف کی گفتگو ہی ہمارا انتخابی منشور ہے۔رانا ثنااللہ

مسلم لیگ ن کے کارکن سنی سنائی باتیں نہ کیا کریں پارٹی وقت آنے پر بہتر فیصلے کریں گی۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن

فیصل آباد(نمائندہ کاشف رانا)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ امیدواروں کا فرض ہے ناراض لوگوں کی دل جوئی کریں، نواز شریف کی گفتگو ہی ہمارا انتخابی منشور ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن سنی سنائی باتیں نہ کیا کریں ،پارٹی وقت آنے پر بہتر فیصلے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت معاشی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، ملک کو ایسے حالات سے نکالنے کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔رپورڑس کے مطابق مرکزی رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک ایسا آدمی ملک پر مسلط ہوا جس نے ملکی سیاسی کلچر بدل دیا، پاکستان کی سیاست میں بدبخت انسان نے معاشرے اور جمہوری روایات کوتباد کردیا ہے،ہم سب کو اکٹھے ہوکر سوچنے کی ضرورت ہے کونسی غلطی ہوئی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارا جماعت اسلامی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،جماعت اسلامی والے ہمارے بھائی اور ساتھی ہیں، ایک آدمی نے ملک میں نفرت کے بیج بوئے جوختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ہمیں قومی یکجہتی کو پروان چڑھانا ہوگا، قومی یکجہتی ہی قومی اور بنیادی منشور ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب کی جارحانہ اور الزام تراشی کی مہم کا ہم نے جواب نہیں دیا، خاموش رہنا ہی ہمارا جواب ہے، سابق حکمران جماعت سے ہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں چھینی ان کے خلاف مدعی ریاست ہے یہ ہم پر بات کرنے سے پہلے گریبان میں جھانکا کریں کہ 2018میں کیا ہوا تھا۔واضح رہے کہ مرکزی رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جی 20ممالک میں شامل ہورہے تھے اب ہماری معیشت 47 ویں نمبر پر ہے، اب ہم ایک ایک ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں کرتے ہیں، انتخابی مہم کے دوران نوازشریف جو گفتگو کررہے ہیں وہی منشور ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You