اہم خبریں

نوابشاہ (رپورٽ. انور عادل خانزادہ)مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجھتی کے لئے نواب

نوابشاہ (رپورٽ. انور عادل خانزادہ)مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجھتی کے لئے نواب شاہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد سمیت خواتین نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔مارچ سے خطاب کرتے ہوۓ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ عالمی طاقتیں مشرق وسطی پر نیا نظام مسلط کرنے کے لئے گریٹر اسرائیل اور ایشیاء میں گریٹر بھارت بنانا چاہتے ہیں ۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ موجودہ حالات میں ابھرتےخط کے منظر نامہ میں حکومت عوامی طاقت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ ملک کے 25 کروڑ عوام غزہ اور پاکستان کے دفاع کے لئے ایک پیچ پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ۔فارم 47 کے تحت قائم حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلوں سے ملک کو دوبارہ دولخت ہونے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے۔ موجودہ حالات میں تمام ادارے اپنی ائنی حدود میں رہ کر کام کریں، حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھاکر پاکستان کے دفاع پر مشاورت کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ۔خیبر پختون خواہ اور سندھ میں خلفشار کے خاتمہ کے لئے حکومت معاملات درست کرے ۔ مارچ میں شریک افراد ایک ہزار فٹ لمبا فلسطینی پرچم اظہار یکجھتی کے لئے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا۔ مارچ میں شریک بچوں نے اسرائلی بربریت کا شکار معصوم فلسطینی شہید بچوں کے علامتی جنازے بھی اٹھا رکھے تھے ۔ مارچ میں شریک معصوم بچیوں نے عالمی ضمیر کو جگانے اور فلسطین سے اظہار یکجھتی کے لئے علامتی کفن پہن کر اور چہرے پر فلسطینی پرچم چسپاں کرکے مارچ میں شرکت کی ۔مارچ میں شریک افراد نے ہزاروں کی تعداد میں موبائل کی لائٹ جلاکر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجھتی کیاlمارچ کے شرکاء سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر طارق جاوید ۔امیر شہر نجف رضا ۔ سابق امیر سرور احمد قریشی ۔قاری حنیف ۔ تاجر رہنماوں مجتبی سموں۔ اسلم شیخ ۔ ودیگر نے بھی خطاب کیاغزہ مارچ میں شریک افراد کی اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے لگاۓ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You