سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ہمارے جائزمطالبات کو پورا کیاجائے سندھ ایمپلائیز الائینس

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ہمارے جائزمطالبات کو پورا کیاجائے سندھ ایمپلائیز الائینس پی ایم۔سی تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائیز الائینس کی کال پر پورے سندھ کی طرح پی ایم۔سی ہسپتال نواب شاہ میں بھی تیسرے روز بھی خادم حسین بگھیواستاد رفیق کلوئی۔ اعجاز بروہی مجاہد آراِئیں حاجی نصراللہ سومرو اسلم قریشی امام دین سومرو وقار نائچ ادریس سولنگی محمد یوسف ڈاہری درمحمد بہرانی حیدر بخش بھٹی حیدر لاکھو ایاز چوہان ودیگر کی قیادت میں ایم ایس آفیس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خادم حسین بگھیواستاد رفیق کلوئی۔ اعجاز بروہی مجاہد آراِئیں امام الدین سومرو درمحمد بہرانی حاجی نصراللہ سومرو محمد اسلم قریشی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑھے رہا ہے کہ آج ہمیں تیسرے روز سے احتجاجی ریلی سندھ ایمپلائیز الائینس کی کال پر پینشن گریجوئٹی رولز ڈسپیریٹی الاونس اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے نکالی گئی ہے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے چند جائزمطالبات کو پورا ہونے تک ہمارا احتجاج جارئیگا اور مزید انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی نئی پینشن اصلاحات کالے قانون کے خلاف سندھ بھر کے محکموں کے ملازمین سراپہ احتجاج ہیں دیگر صوبوں میں ڈی ار اے الاؤنس دیا جا رہا ہے سندھ کی سرکاری ملازمین کو نہیں دیا جاریا ہے آل سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے دوڑ شہر کے تمام سرکاری اداروں بشمول تمام سرکاری اسکولوں، اسپتالوں، مختار کار دفاتر، اسسٹنٹ کمشنر دفاتر، رجسٹرار دفاتر اور دیگر سرکاری اداروں میں تیسرے روز بھی ہڑتال ہے۔ گورنمنٹ شور پرائمری اسکول ماڈل کالونی دوڑ کے اساتذہ استاد غلام شبیر ڈیٹھو، استاد نیاز حسین کھوسو، استاد جہانگیر کورائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پنشن اور ڈی آر اے الاؤنسز میں کٹوتی کرکے ملازمین کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے والے اساتذہ ہی ہیں۔ ہمارے سکولوں کے بچے پڑھتے ہیں اور افسر بنتے ہیں لیکن اس وقت سندھ میں تمام اساتذہ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں جس سے طلباء کی پڑھائی میں خلل پڑتا ہے۔ سندھ کے تمام اساتذہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹر ہیں اور دیگر صوبوں میں ڈی آر اے الاؤنسز اور پنشن مکمل طور پر دی جا رہی ہیں لیکن سندھ حکومت ہمارے جائز مطالبات ماننے کو تیار نہیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم مرتے دم تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ سندھ کا شعور اساتذہ ہمارے ساتھ ہے۔ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔احتجاج میں استاد زوار حسین وسانو، استاد نور محمد شاہ، استاد سکندر علی اودے، استاد سید عمران شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You