نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت نیشنل

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عملدرآمد کروانے کے سلسلے میں قائم کی گئی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کراتے ہوئے ضلع میں اوگرا کے لائسنس کے بغیر چلنے والے پیٹرول پمپوں اور اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں اور غیر قانونی پیٹرول پمپوں کو بند کیا جائے کاروائیوں کی رپورٹ ڈی سی آفیس کو ارسال کی جائے تاکہ وہ رپورٹ صوبائی ایپکس کمیٹی کو ارسال کی جاسکے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہران ہائی وے پر بھاری ٹریفک کی آمد رفت کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ ضلع میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اس کے علاؤہ مختلف چوراہوں پر موجود بھیک مانگنے والے گداگروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے حیسکو افسران اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف حیسکو چیف کو خط لکھا جائے گا اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی کاروائیوں کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان ظفر کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس، ایکسائز و ٹیکسیشن، آئی بی، سی ٹی ڈی، زراعت، کسٹم، آبپاشی، سماجی بہبود اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی



