نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی چھ ملزمان گرفتار

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی چھ ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکا، مین پوری، مضر صحت اشیاء اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس، تھانہ اے سیکشن اور تھانہ بی سیکشن کے حدود میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ڈی ایس پی عبدالحمید جلبانی کی سربراہی میں، ڈی آئی بی انچارج نعیم اکبر سہتو، تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او ثناء اللہ پنھور اور تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او اصغر ہالیپوٹو کی کارروائیاں۔تھانہ اے سیکشن پولیس کی کارروائی کے دوران تین منشیات فروش۔محمد یاسین مغل، علی رضا جمالی اور سعید جمالی — کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا، مین پوری، اور مضر صحت انڈین سپاری Z-21، سفینا برآمد کی گئی اسی طرح تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او نے علیحدہ کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزمان دائم خاصخیلی اور سکندر شیخ کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا اور سپاری برآمد کی گئی۔اسی کارروائی کے دوران ملزم عبدالجبار پنھور کو غیر قانونی اسلحہ (30 بور پسٹل بمعہ گولیاں) سمیت گرفتار کیا گیا ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت اور جرائم سے بچانے کے لیے پولیس نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں پولیس کا ساتھ دیں



