English News Internatinal

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی جانب سے سروائیکل

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا افتتاح، 50 ویکسینیٹرز کو موٹر سائیکلیں اور فیلڈ ویکسینیشن کے لیے ایک موبائل وین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے حوالے کی صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے آج ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کے ہمراہ ڈی سی آفس نواب شاہ کے دربار ہال میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع شہید بینظیر آباد کے ویکسینیٹرز میں 50 موٹر سائیکلیں تقسیم کیں اور فیلڈ ویکسینیشن کے لیے ایک موبائل وین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے حوالے کی، جبکہ ربن کاٹ کر مہم کا باضابطہ افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا افتتاح کیا گیا ہے، ساتھ ہی ضلع شہید بینظیر آباد کے ویکسینیٹرز کو 50 موٹر سائیکلیں اور ایک موبائل وین فراہم کی گئی ہے تاکہ 15 ستمبر سے شروع ہونے والی قومی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنایا جا سکے صوبائی وزیر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اس قومی ویکسینیشن مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنی بچیوں کو لازمی ویکسین لگوائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسد اللہ ڈاہری نے بتایا کہ ضلع شہید بینظیر آباد میں بھی 15 سے 29 ستمبر تک سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم منعقد کی جائے گی۔ اس مہم کے دوران 9 سے 14 سال تک کی عمر کی ایک لاکھ 66 ہزار لڑکیوں کو ویکسین دی جائے گی، جس کے لیے 126 ٹیمیں اور 86 سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج صوبائی وزیر صحت کی جانب سے 50 ویکسینیٹرز کو موٹر سائیکلیں اور فیلڈ ویکسینیشن کے لیے ایک موبائل وین دی گئی ہے تاکہ مہم کے دوران مقررہ ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکے۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل علی اکبر جمالي، ڈاکٹر اللہ بخش راجپر، ڈاکٹر ریاض شاہ، ڈاکٹر امینہ بروہی، ڈاکٹر اسلم پرویز ڈاہری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم بھٹی، سہراب مری سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You