سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد اور نوشہروفیروز میں بارش متاثرین کے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد اور نوشہروفیروز میں بارش متاثرین کے ساتھ سافکو،سرسو اور بینک انتظامیہ کا ظلم،سافکو دوڑ کی جانب سے بارش متاثرین کو لوٹنے کا سلسلہ جاری،تعلقہ منیجر نے ایجنٹ مقرر کردیئے، بارش متاثرین امدادی رقوم کے حصول کے لئے دربدر،SPHFٖ،سافکو اور سرسو حکام خاموش،تفصیلات کے مطابق سال 2022 میں شدید بارش اور سیلاب کے متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے سندہ حکومت کی جانب سے سندہ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکیٹ (SPHFٖ)پروگرام شروع کیا گیا،اور SPHFٖکی جانب سے ضلع شہید بینظیر آباد اور نوشہروفیروز میں سافکو اور سرسو این جی اوز کی خدمات حاصل کرکے سروے کرایا گیا جسکے بعد اہل متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لئے مختلف بینکوں کے ذریعے رقم کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا،اور ضلع شہید بینظیر آباد میں الائیڈ بینک،NRSP اور نوشہروفیروز میں سندہ بینک کے منیجرز اور عملے نے اسے کمائی کا ذریعہ بنالیا،اور ایجنٹ مقرر کرکے متاثرین کو لوٹا جارہا ہے،جبکہ سافکو اور سرسو انتظامیہ نے بھی ایجنٹ مقرر کررکھے ہیں،دوڑ تعلقہ میں گھروں کی تعمیر نہ کرنے والے متاثرین سے نصف رقم وصول کرکے انکے کیس پاس کرائے جاتے ہیں،ذرائع کے مطابق سافکو دوڑ کے تعلقہ منیجر لیاقت علی تالپر نے اپنے ایجنٹ مقرر کررکھے ہیں،اور حضور بخش ڈاہری نامی شخص بھی خاص ایجنٹ ہے،جوکہ خود کو سافکو کا انجینئر ظاہر کرتا ہے،اور ڈی پی سی سے لیکر مکمل گھر کی تعمیر کی منظوری تک تمام معاملات طے کرکے بھاری رقم وصول کرتا ہے،سافکو تعلقہ منیجر کی جانب سے متاثرین کی رقم کی لسٹ اسکے حوالے کی جاتی ہے،اور یہ ایجنٹ ایسے متاثرین تلاش کرتا ہے،جنکے گھروں کو نقصان نہ ہونے اور گھر پختہ ہونے کے باوجود انکے کیس منظور ہوئے،اور ایسے متاثرین سے نصف رقم لو اور دو کے فارمولے کے تحت سودے بازی کی جاتی ہے،ذرائع کے مطابق دوڑ اور نوشہروفیروز میں سافکو اور سرسو کی جانب سے بارش متاثرین کو لوٹا جارہا ہے،جبکہ سندہ کے دیگر اضلاع میں اس طرح کا کوئی عمل نہیں کیا جارہا ہے،نوشہروفیروز میں متاثرین کے نام اور شناختی کارڈ نمبر کی درستگی کے سلسلے میں بھی بھاری رشوت وصول کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق سندہ حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینفشریز اور بارش متاثرین کو سولر سسٹم کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے،سافکو دوڑ کے تعلقہ منیجر نے سولر سامان کی فراہمی کے لئے ایجنٹ مقرر کرکھے ہیں،جنہیں اہل افراد کی فہرست فراہم کی جاتی ہے،اور ایجنٹ اہل افراد سے رابطہ کرکے خود کو سافکو اسٹاف ظاہر کرکے لین دین کرتے ہیں،ذرائع کے مطابق تعلقہ دوڑ میں بارش اور سیلاب متاثرین کو رقوم اور سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،عوامی حلقوں نے SPHFٖ،سافکو،سرسو اور الائیڈبینک،سندہ بینک اور NRSP حکام سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You