نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان گرفتار منشیات سمیت اسلحہ برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس کی دو مختلف کاروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم غلام مصطفیٰ عرف مستو ملاح کو گرفتار کرکے جرائم میں استعمال شدہ اسلحہ 30 بور پسٹل برآمد کرلیا ملزم اے سیکشن پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ملزم کے خلاف FIR.108/2025 u/s 380,457/2,34 Ppc FIR NO.399,402 Ppc دفعات کے تحت تھانہ اے سیکشن پر مقدمات درج تھے اے سیکشن پولیس کی دوسری کاروائی ملزم بابر آرائیں کو 5 عدد وسکی پوائنٹ بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیادوسری جانب تھانہ بی سیکشن پولیس کی کاروائی دوران گشت خفیہ اطلاع پر منشیات فروشی میں ملوث ملزم سبحان علی سیال کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے 1190 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیاتھانہ دولت پور پولیس کی دوران سنیپ چیکینگ کاروائی منشیات فروش ملزم محمد امین آرائیں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا



