نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کا پریس کلب

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کا پریس کلب نوابشاھ کا دورہ پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہاایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے پریس کلب کے عہدیداروں سے ملاقات کی پریس کلب ممبران کے ساتھ طویل نشت کے مختلف امور پر بات چیت کی نوابشاھ پریس کلب ممبران نے صحافیوں کے درپیش مسائل کی نشاندھی کیا گیا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے صحافیوں کو بتایا کہ شہید بینظیر آباد پولیس بذات خود آزادی صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور نوابشاھ پریس کلب کے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاانہوں نے علاقائی صورتحال کے بارے میں کہا کہ شہید بینظیر آباد پولیس ہر قسم کی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے تعیناتی کے دوران شہید بینظیر آباد پولیس کو تمام ضروری آلات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے



