نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر آباد پولیس کا دوڑ تھانے کی حدود میں ڈکیتوں سے

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر آباد پولیس کا دوڑ تھانے کی حدود میں ڈکیتوں سے مبینہ مقابلہ ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، تین نوجوان اہلکار زخمی ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن دوڑ کی حدود مہران ہائی وے نزد ڈی بلوچ دوڑ مقام پر شہری ساگر علی کھوکھر ولد عبدالرشید کھوکھر سکنہ نوابشاہ سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل گیلیکسی 2026 ماڈل بلیک رنگ رجسٹریشن نمبر AFR، نقد رقم 8500 روپے اور دوائیوں کا کارٹن چھین کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کے تین جوان زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار اے پی سی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کا محاصرہ کیا۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان امام الدین بروہی اور نورالدین بروہی سکنہ رحمت اللہ سولنگی دوڑ زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے گھر سے چھینی گئی موٹر سائیکل دستی بم ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔ مزید قانونی کارروائی کے تحت ملزمان کے گھروں کو مسمار کرکے آگ لگا دی گئی۔ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار بعد ازاں ہسپتال پہنچے، زخمی جوانوں کی عیادت کی، ان کی ہمت اور بہادری کو سراہا اور انعام دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیرآباد کا کہنا تھا کہ میرے جوانوں پر گولی کا جواب گولی سے دیں گے کرائم اور منشیات پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کسی کو بھی میرے ضلع میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان چوروں اور ڈکیتوں سمیت منشیات کے سرپرست فیض مری خود کو پولیس کے حوالے کردے نہیں تو کسی صورت بخش نہیں کیا جائے گا ، اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے جاری۔ہیں



