سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)) سندھ حکومت کے محکمہ سندھ پیپلز ھاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)) سندھ حکومت کے محکمہ سندھ پیپلز ھاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز (ایس پی ایچ ایف) کی جانب سے لنجار ہاؤس مورو میں 2022 کے سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والی خواتین کو گھروں کی تعمیر کے بعد ان مالکانہ حقوق کی اسناد دینے کی تقریب منعقد کی، جس میں 146خواتین کو مکان کے مالکانہ حقوق کی اسناد دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خواتین کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق دے دیے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی اہلیہ میڈم علیزہ ضیاء ان کے صاحبزادے حسن ضیا لنجار، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم اور چیئرمین ضلع کونسل نوشہرو فیروز سہیل اختر عباسی نے 146 خواتین کو گھروں کی اسناد دیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکاں کا نعرہ دیا، جس کے تحت سندھ کے عوام کو اپنے گھر بنانے اور اپنی جائیداد رکھنے کا حق دیا جا رہا ہے۔ ہمارا نصب العین عوامی خدمت ہے۔ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔تقریب میں ایس ایس پی نوشہرو فیروز بشیر احمد بروہی، چیئرمین میونسپل کامیٹی مورو نذیر احمد میمن، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سھیل احمد راجپر، دوست علی سولنگی، محمد خان حاجن جیسر، انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بھنبھرو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You