کالم/مضامین

*عنوان: لمحہ فکریہ، بیداری ناگزیر*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: لمحہ فکریہ، بیداری ناگزیر*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

بڑے احتیاط کی ضرورت ھے اے پاکستانیو!! تمہیں بھی کیونکہ غفلت میں پڑے تھے ایرانی اب بغلوں سے نکل رھے ہیں باغی اسرائیلی و ہندوستانی، پاکستان میں لسانیات کی بنیاد پر سب سے زیادہ پنجاب اور پھر سندھ میں غداران وطن قادیانی اپنی خفیہ سازشوں میں کارفرما ہیں۔ اس سے قبل کہ پاکستان میں پائی جانے والی منفی کاروائیوں کا ذکر کروں حالیہ دنوں میں ایران سے ایک بہت خطرناک جاسوس پکڑا ھے جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! ایران میں شیخ امامی الہادی کی گرفتاری سے معلوم ہوا کہ انکا اصل نام "شاعون یہودی” ہے تو ہم میں سے کتنے شمعون ہونگے؟ پندرہ سال تک قم اور تہران میں لوگوں نے آپکے پیچھے نماز پڑھی۔ تصور کریں کہ یہ شخص قم میں فتویٰ کے منبر پر بیٹھا ہے، مذہبی اتھارٹی کی نمائندگی کرنا، مذہب کے معاملات میں فیصلے جاری کرنا، الہیات پر بحث کرنا، اجتماعی بیداری کیلئے ایک مبلغ اور رہنما کے طور پر ایرانی شہروں کے درمیان منتقل ہونا۔ وہ ایک یوٹیوب چینل کے مالک تھے جس سے جڑے ہزاروں لوگ تھے۔ پگڑی کیساتھ انکا استقبال کیا گیا اور دعاؤں کیساتھ رخصت کیا گیا۔ اس نے انکی نماز پڑھائی جبکہ انہوں نے عاجزی کیساتھ انکے پیچھے آخری سلام کہا۔ صہیونی ادارے کیلئے پندرہ سال کام کرنے کے بعد آج پتا چلا کہ وہ جاسوس تھا۔ اسکا اصل نام شمعون دراوی ہے جو اسرائیلی موساد کا افسر ہے، دراندازی مقدس ترین مقام پر پہنچ گئی۔ حوزہ کا دل، شیعہ مذہبی اتھارٹی کا مرکز، اور حسین کا مقدس مقام۔ وہ المہدی کے نام سے جاسوس بن کر گھس آیا، پگڑی پہنی، اور فریبی عوام اطاعت میں غرق ہوگئی۔ یہ واقعہ بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے اور یہ کوئی فرضی واقعہ نہیں بلکہ کڑوی سچائی ہے۔ تمام اسلامی ممالک ، اسلامی حکومتوں اور اسلامی ریاستوں کو انتہائی محتاط اور چوکنا رہنا چاہئے۔ بھروسہ اور کھلے دروازے صرف اس شخص کو نہیں دی جانی چاہئے جو ساتھ آئے۔ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں یہود و نصاریٰ مشرک و کافر کیلئے کوئی مشکل نہیں کیونکہ عوام ہو یا ادارے ذرا سی دولت کی چمک میں سب کچھ دینے کو تیار ہوجائے ہیں بلکہ حد سے نکل جاتے ہیں، پاکستان کی سلامتی و بقاء کی اگر بات کریں تو ہمیں نہ سیاست میں نہ مذہب میں اتنی طاقت اور سمجھ بوجھ نظر نہیں آتی کہ وہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے اور اپنی بات منوالے۔ بلوچستان اور کے پی کے میں موجود دشمنوں کی نشادہی ہوچکے ہے اور ان دشمنانان پاکستان سے ہماری عسکری قیادت اپنے انداز سے نمٹ رہی ھے لیکن وہ جو لسانیت تعصب عصبیت کی اوڑھ کا سہارا لیتے ہوئے سادہ لوح پاکستانیوں کو گمراہ کرکے بیوقوفی کی بناء پر انکی سہولتکاری کا عنصر بن جاتے ہیں۔ یاد رکھئے اس وقت پنجاب بے پناہ قادیانیوں کے شر سے بھرا پڑا ھے اور یہی صورتحال اندرون سندھ کی بھی ھے۔ پاکستانی مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں اور نفرتوں میں دکھیلنے والے بھی یہی شر انگیز ملک دشمن ہیں۔ قرآن پاک میں اللہ نے اپنی امت محمدی ﷺ کو مسلمان اور مومن نام اور پہچان دی کیا آج ھم خود کو مسلمان یا مومن کہلواتے ہیں، نہیں تو یقیناً ھم دشمنانان پاکستان کے زہر میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اب وقت ھے کہ کراچی تا خیبر اور آزاد کشمیر تک اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو آستین میں چھپے کو ظاہر کیا جائے اور حکومتی اداروں کو بتایا جائے ہماری ایک اطلاع بھی جہاد کی نسبت ہوگی ، دعا ھے اللہ ہم امت رسول ﷺ اور قوم پاکستان کو بصیرت و نظیرت کی دولت سے بہرہ مند فرما آمین یا رب العالمین۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You