نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے مس سویرہ کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مختیارکار ریونیو آفس شہدادپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مس سویرہ کی موجودگی میں دی گئی شکایت کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ خان محمد زرداری نے بتایا کہ مس سویرہ کی جانب سے ان کے دفتر میں شکایت درج کرائی گئی تھی کہ ان کے مرحوم شوہر کی ملکیت، جس میں زمین، دکانیں، بھٹہ اور پیٹرول پمپ شامل ہیں، جن کا فوتی کھاتہ ان کے اور ان کے بچوں کے نام پر درج نہیں کیا گیا، جس کے باعث انہیں قانونی اور شرعی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔اس موقع پر روینیو افسران نے مرحوم کی جائیداد کا سرکاری ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ کے سامنے پیش کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے مختیارکار روینیو کو ہدایت کی کہ تفصیلی جانچ کے بعد مرحوم کی تمام جائیداد کا کھاتہ قانونی ورثاء کے نام پر منتقل کیا جائے اور بعد میں وراثت کی تقسیم شکایت کنندہ کی رضامندی سے کی جائے۔



