پاکستان کے آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہے۔شیرین زادہ

پاکستان کے آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہے۔شیرین زادہ
ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر شہری کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو
ہری پور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان ہر سال 14 اگست کو پورے ملی جوش جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن نہ صرف آزادی کے حصول کی یادگار ہے بلکہ( بلاتشبیہ )کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ” یوم الست“ کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست پاکستانی عوام کو اپنی قومی شناخت اور خود مختاری کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس بار ہم سب کا یہی بیانیہ ہونا چاہئے کہ ”پاکستان کو عزت دو“ جو ہماری قومی خود داری اور فخر کی عکاسی کرتی ہے۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے یوم آزادی کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان کی آزادی کا سفر طویل اور مشکل تھا۔ برصغیر کے مسلمانوں نے ایک طویل جدوجہد کے بعد اپنی علیحدہ شناخت کےلئے جدوجہد کی، جو 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں کامیاب ہوئی۔ اس وقت سے لے کر آج تک پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے، لیکن ہر بار عوام نے اپنے وطن کی خود مختاری اور عزت کےلئے قربانیاں دی ہیں۔



