سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان کےمرکزی صدر ایڈوکیٹ محمد ایوب

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان کےمرکزی صدر ایڈوکیٹ محمد ایوب ستار خانزادہ کے حکم پر مرکزی جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان کی قیادت میں ضلع سانگھڑ, نواب شاہ اور نوشہرو فیروز کی برانچوں (ٹھاروشاہ, نوشہرو فیروز, باندھی, دوڑ, بوچھیری, نواب شاہ, شاہ پور چاکر, سرہاری, صابو راہو, سکرنڈ, دولت پور) میں جا کر متعلقہ عہدیداران میں میمبر شپ فارم تقسیم کیے گئے.مرکزی صدر ایڈوکیٹ محمد ایوب ستار خانزادہ آکے مجلسِ عامہ (جنرل باڈی) کے اجلاس میں کیے گئے وعدے کے مطابق الیکشن کے سلسلے میں میمبر شپ کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مرکزی صدر نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں مرکزی جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان آف نوشہرو فیروز, مرکزی سیکریٹری مالیات ایم طیب بشیر خانزادہ آف دولت پور اور مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت (انفارمیشن) فیصل رفیق خانزادہ شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ضلع: سانگھڑ, نواب شاہ اور نوشہرو فیروز کا دورہ کر کے وہاں کی برانچوں میں میمبر شپ فارم تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مقامی برانچ ٹھاروشاہ کے صدر محمد سلیم خانزادہ کی رہائشگاہ پر ان کو میمبر شپ فارم دیئے گئے۔ اس موقع پر مقامی برانچ کے نائب صدر شاہد حسین خانزادہ اور جنرل سیکریٹری عبدالعزیز خانزادہ بھی موجود تھے۔ اس کے بعد مقامی برانچ نوشہرو فیروز کے سیکریٹری مالیات تاج محمد خانزادہ اور جوائنٹ سیکریٹری نمبردار لیاقت علی خانزادہ اور سیکریٹری نشر و اشاعت عبدالحفیظ غفور خانزادہ کو میمبر شپ فارم کی بکلیٹ دی گئی۔ اس موقع پر مقامی برانچ ککڑ ضلع: دادو کے صدر نمبردار عابد حسین برکت خانزادہ کو میمبر شپ فارم دیئے گئے۔ اس کے بعد مقامی برانچ باندھی کے صدر احسان محمد خانزادہ اور جنرل سیکریٹری محمد صدیق خانزادہ کو باندھی پہنچ کر میمبر شپ فارم دیئے گئے۔ اس کے بعد یہ وفد دوڑ پہنچا جہاں پر وہاں کے مقامی برانچ کے صدر خورشید عالم خانزادہ, جنرل سیکریٹری عبدالعزیز (پلڑیا) خانزادہ, رضوان ڈاکٹر مبین خانزادہ, محمد اکبر بولے خانزادہ, محمد عدنان اکبر خانزادہ کو میمبر شپ فارم دیئے گئے۔ اس کے بعد انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان کی مقامی برانچ بوچھیری کے صدر محمد یٰسین بشیر خانزادہ اور فیصل فاروق خانزادہ کو میمبر شپ فارم دیئے گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You