نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ میں جے ڈبلیو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ذوالفقار

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ میں جے ڈبلیو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی خاصخیلی کی قیادت میں ہزاروں افراد نے نواب شاہ میں جے ڈبلیو سی کی جانب سے نہر کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف ڈاکٹرز کالونی سے احتجاجی ریلی نکالی۔شہریوں نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ریلی شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی نواب شاہ پریس کلب پہنچی، جہاں ہزاروں افراد نے دھرنا دیا اور غیر قانونی نہروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔جہاں دھرنا جے ڈبلیو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی خاصخیلی صوفی راگی مانجھی فقیر جسقم کے رہنما شعبان ماٹی مسعود شاہ خیر محمد لاکھو سید ناصر شاہ ایس ٹی پی رہنما رفیق ملاح ایس یو پی زین بھٹو شہید بھٹو رہنما بابر مغیری عوامی تحریک کے رہنما امیر علی مغیری مسلم لیگ فنکشنل رہنما عبدالستار ڈاہری شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا محمد عالم مری جی یو آئی رہنما مولانا احمد جمالی وکیل رہنما عبدالحفیظ کھوسو مختار رند ادیب بخش باغیتقریب سے سماجی رہنما نور احمد رند، صحافی راج کماراوڈ رضا محمد سیال، سائل لاکہو ملنگ، جتوئی خاتون رہنما خوشبو لنڈ رابعہ ڈاہری اصغر بابو رند نے خطاب کیا۔دریائے سندھ پر غیر قانونی نہر بنا کر سندھ کے سات کروڑ عوام کا قبرستان بنایا جا رہا ہے ۔وفاق سندھ کی جانب سے متنازع نہر منصوبے کو مسترد نہ کیا گیا تو سندھ بھرپور مزاحمت کرے گا۔جبکہ ریلی میں نوابشاہ پریس کلب باندھی دوڑ گپچانی بچھیری جام صاحب مہران پریس کلب ساتھہ میل دولت پور سکرنڈ نواب ولی محمد شاہ پور جہانیاں ساتھہ میل پریس کلب سانگھڑ اور نوشہروفیرو پریس کلب کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



