نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا ضلع سانگھڑ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا ضلع سانگھڑ کا دورہ، امن و امان کی صورتحال پر اجلاس۔

* تفصیلات ک مطابق ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن* نے ضلع سانگھڑ کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ نے ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کا استقبال کیا پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی سانگھڑ نے ضلع کی مجموعی صورتحال پر ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی پی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ:قتل کے مقدمات میں روپوش تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔اغوا برائے نکاح کے مقدمات کو میرٹ پر اور بغیر کسی تاخیر کے درج کیا جائے۔موٹر سائیکل چھیننے والے گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
”اے” کلاس مقدمات کو دوبارہ کھولا جائے اور ان کی تفتیش نئے سرے سے کی جائے۔
سرچ آپریشنز اور اسنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔منشیات کے کاروبار کا مکمل خاتمہ کر کے تمام منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے۔ اور اس میں کسی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لایا جاۓاہم عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی پی ایس بی فیصل بشیر میمن نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس فورس اور دستیاب وسائل کا دانشمندانہ استعمال کریں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور ضلع میں امن و امان قائم رہے۔



