سندھ

نوابشاہ (رپورٹ.انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑچوہدری وسیم افضل راجپوت کی شہریوں

نوابشاہ (رپورٹ.انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑچوہدری وسیم افضل راجپوت کی شہریوں سے ملاقات،شہریوں کی عمرہ عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے پر مبارکبادچیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑچوہدری وسیم افضل راجپوت حال ہی میں عمرہ اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ٹاؤن کمیٹی آفس پہنچے جہاں شہریوں سے ملاقات کی شہریوں نے چیئرمین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں مبارکباد دی اور شہریوں کے مسائل سنے۔ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے شہریوں سے ملاقات کے دوران انہیں صحت، صفائی اور دیگر اہم مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ شہریوں نے ان کی نیک نیتی اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی قیادت میں ٹاؤن کمیٹی کی ترقی اور خوشحالی کی امید ظاہر کی۔ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے کہا کہ شہریوں کی خوشی اور سہولت میری اولین ترجیح ہے، ان کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لیے ہمیشہ پوری ایمانداری سے کام کروں گا۔ اس اجلاس میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے شہریوں، سیاسی رہنماؤں اور ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے بھی شرکت کی جہاں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You