نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد رینج آفس میں چیک ڈسٹری بیوشن تقریب, 112

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد رینج آفس میں چیک ڈسٹری بیوشن تقریب, 112 پولیس اہلکاروں میں چیکس تقسیم کیے گئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں رینج آفس میں چیک ڈسٹری بیوشن تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج انیل حیدر اور تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز بھی موجود تھےتقریب میں تینوں اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو میرج گرانٹ، ریٹائرمنٹ گرانٹ اور فوری ریلیف کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق: میرج گرانٹ: 71 کیسز، ریٹائرمنٹ گرانٹ: 40 کیسز، فوری ریلیف: 1 کیس، مجموعی طور پر 112 پولیس اہلکاروں میں چیکس تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر رینج آفس کے آفس سپریڈنٹنٹ، اکاؤنٹنٹ محمد بخش رند اور تینوں اضلاع کے اکاؤنٹنٹس بھی موجود تھے۔ڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کے پولیس افسران اور اھلکاروں کی فلاح اور بہبود کے لیے ھر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور یہ سلسلہ جاری وساری رھے گا



