نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار سے لواحقین

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار سے لواحقین مرحومہ ہیر بھاگڑیانی اور معززین کا اظہارِ تشکر قاتل کو انجامِ عبرت تک پہنچانے پر پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا گیا۔مرحومہ ہیر بھاگڑیانی کے لواحقین اور مقامی معززین نے ایس ایس پی جناب شبیر احمد سیٹھار اور متعلقہ پولیس ٹیم سے ملاقات کی اور کیس کے مؤثر حل پر شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی اور شفاف تفتیش کے باعث قاتل کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا، جو انصاف کی بالادستی کی روشن مثال ہے۔لواحقین نے کہا ایس ایس پی شہید بینظیر آباد اور پولیس ٹیم نے جس تیزی اور پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش مکمل کی، اس سے ہمارے دلوں کو سکون ملا۔ ہم انصاف کی فراہمی پر شکر گزار ہیں۔ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے لواحقین اور معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پولیس ٹیم کی انتھک محنت اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی پولیس کا بنیادی فرض ہے، اور عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کا سفر مزید مؤثر بنایا جائے گاآخر میں ایس ایس پی نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شہری سماج کے تعاون پر تشکر کا اظہار کیا



