سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب، کمشنر شہید بینظیرآباد

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب، کمشنر شہید بینظیرآباد شہمیر خان بھٹو بطورِ مہمانِ خصوصی شریک محکمہ خوراک شہید بینظیرآباد کی جانب سے سماجی تنظیم فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن اور ڈسٹرکٹ ہیومن اپیل آرگنائزیشن کے تعاون سے "اچھی خوراک، بہتر مستقبل” کے عنوان سے خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوابشاہ میں منعقد کی گئی اس موقع پر صحت، لائیو اسٹاک، زراعت اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں کی جانب سے سائنسی و ثقافتی نمائش اور کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے، سائنسی و ثقافتی نمائش کا افتتاح کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے کیا۔ بعد ازاں ایک پروقار تقریب کالج کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی کمشنر شہمیر خان بھٹو نے کہا کہ خوراک کے عالمی دن کو منانے کا مقصد عوام میں غذائی تحفظ، خوراک کے ضائع ہونے کی روک تھام اور متوازن غذا کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند خوراک کی اہمیت سے آگاہ کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ صحت مند قوم ہی ترقی کی ضامن ہوتی ہےکمشنر نے مزید کہا کہ ملک میں خوراک کے وسائل موجود ہیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری تک محفوظ اور معیاری خوراک پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ خوراک کی کمی کو دور کرنے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید سائنسی طریقوں کو فروغ دے رہی ہے تاکہ غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔تقریب سے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان اور ہیومن اپیل کے دودو خان زرداری نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد خوراک کی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور خوراک کے ضائع ہونے کی روک تھام کی ضرورت پر زور دینا ہے اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر نوبت کھوسو، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری پروڈکشن ڈاکٹر طارق نورانی، سینیئر وٹنری آفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم خانزادہ، ڈاکٹر رضوان کیریو، پرنسپل مزمل حسین گجر سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You