نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کا 21 رمضان المبارک

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کا 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ضلع بھر کے تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھارکا یومِ شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کے روٹس کا دورہ کیا اور جلوسوں کے سربراہان سے ملاقات بھی کی۔تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سیکیورٹی انتظامات انتہائی ہائی الرٹ کر دی گئی ایس ایس پی شہید بینظیر آبادایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو بذاتِ خود جلوسوں کے روٹس چیک کرنے اور انکی نگرانی کے احکامات جاری کیےامام بارگاہ اور جلوسوں کے سربراہان سے ملاقات کی اور سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے فوری طور احکامات جاری کیے۔تمام جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ سیف سٹی پروجیکٹ کے ذریعے چیک کی جا رہی ہے جبکے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس میں لمحہ بہ لمحہ جلوسوں اور مجالس کی رپورٹس لی جا رہی ہیں۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آبادمشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ہدایات جاری اور عزاداروں کی باحفاظت گھروں میں واپسی تک کوئی بھی افسر اور جوان اپنی ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑنے کے احکامات جاری۔*



