سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ محرر، انچارج پولیس پوسٹس اور مختلف برانچز کے ہیڈز نے شرکت کی میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے تھانوں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قتل کیسز میں ملوث روپوش اشتہاری ملزمان، منشیات فروشوں اور عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور ان جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ تھانوں میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، جبکہ تفتیش کے عمل کو مزید شفاف اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی ہو۔انہوں مزید کہا کہ تمام پینڈنگ کیسز کی داخلہ اور بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی کیس میں تاخیر نہ ہو اور انصاف کے تقاضے فوری طور پر پورے کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام افسران اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You