سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری 13 ملزمان گرفتار۔تھانہ اے سیکشن پولیس دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ملزم عجیب کمار بھیل کے قبضے سے ایک عدد اسلحہ 30 بور پسٹل برآمد ملزم علی رضا خاصخیلی اور جمال اعوان کے قبضے سے زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد کیا گیا گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرم ایکٹ اور سندھ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھانہ دوڑ پولیس کی دو مختلف کاروائیوں کے دوران روپوش ملزم شاہد میراثی کو گرفتار کر لیا ملزم مقدمہ نمبر 105/2022 دفعہ 324,353,398,401 کے تحت دوڑ پولیس کو مطلوب تھا۔ دوسری کارروائی میں منشیات فروش ملزم قیوم مری کو زیڈ اکیس گٹکا سوپاری سمیت گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ تھانہ باندی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری اور 30 لیٹر دیسی شراب برآمد گرفتار ملزمان میں فراز علی لاشاری ،محمد موسیٰ لاشاری، مشتاق جمالی، اعجاز علی وسان شامل ہیں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیئے گئے۔تھانہ سکرنڈ پولیس نے منشیات فروش ملزم قربان لاکھو کو 550 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔تھانہ دولت پور پولیس نے اشتھاری ملزم ممتاز فج کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 111/2014 دفعہ 302,337H2,109,148,149,PPC, کے تحت مقدمہ درج تھا۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان آصف عرف کاکا شیخ اور شیریار عرف امام علی شیخ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے 5 پیکٹ زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔تھانہ پنھل خان چانڈیو پولیس نے منشیات فروش ملزم غلام عباس عرف حاجی بچایو کو گٹکا سوپاری سمیت گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You