سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے انڈس ریور

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے انڈس ریور میں تغیانی کے بائس تمام حساس علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی احوال پرسی کی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کروائے۔ متعدد متاثرہ خاندانوں کو پولیس تھانوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں عارضی رہائش فراہم کی گئی، جہاں ان کے لیے کھانے پینے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی حفاظت کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ایس ایس پی کے احکامات پر ڈی آئی بی کے جوانوں کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ انڈس ریور کے کناروں، بندوں اور دیگر حساس مقامات پر پولیس گشت اور ڈرون کے ذریعے سرویلنس میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے واضح کیا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ ہے۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، پولیس ہر لمحہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی مکمل مدد اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس کے جانب سے 24 گھنٹے ہیلپ لائن نمبر شروع کردیئے ہیں کرسی بھی ایمرجنسی یا مدد کے سلسلے میں مندرجہ ذیل ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کیا جائے ایس ایچ او لاکاٹ منور چنا 03002671253ایس ایچ او ناصری مبین بگھیو 03022537155ایس ایچ او ماڑی جلبانی ظفر کھوسہ 03023939223ڈسٹرکٹ وائرلیس کنٹرول 0244930101ایس ایس پی افیس بیس 0244930093/92/91
ڈسٹرکٹ پولیس شہید بینظیر آباد کے ٹیمز بمعہ لائف جیکٹس ،ٹیوبز،دوربین، اور کشتیوں سمیت 24 گھنٹے کسے بھی مدد کے سلسلے میں موجود ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You