نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)انویسٹیگیشن افسر کی کامیاب کارکردگی منشیات فروش کو 20 سال

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)انویسٹیگیشن افسر کی کامیاب کارکردگی منشیات فروش کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ عدالتی فیصلہ شہید بینظیر آباد پولیس کی منشیات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا ایک اور بڑا نتیجہ سامنے آیا ہے۔ عدالت نے ثابت شدہ جرم پر بدنام منشیات فروش اسماعیل بروہی کو 20 سال قید بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔مذکورہ مقدمہ کرائم نمبر 276/2023 بجرم دفعہ 9(i) 5F CNSA تھانہ سکرنڈ میں درج تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی تھی۔ مضبوط شواہد اور مربوط پیروی کے باعث جرم عدالت میں ثابت ہوا جس کے نتیجے پر عدالت نے ملزم کو سزا سنادی۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے اس کیس کی کامیاب پیروی پر تفتیشی افسر انسپکٹر عبد المجید آرائیں اور ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا منشیات کے خاتمے کے لیے ہماری جدو جہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ معاشرے اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے میں پولیس کا کردار فیصلہ کن ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔شہید بینظیر آباد پولیس کے مطابق آئندہ بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیزی سے جاری رہیں گی



