سندھ

نوابشاہ (بیورو رپورٹ)نواب شاہ شہر میں 70 لاکھ کی ڈکیتی کا واقعہ، متاثرین کو ایس ایس پی

نوابشاہ (بیورو رپورٹ)نواب شاہ شہر میں 70 لاکھ کی ڈکیتی کا واقعہ، متاثرین کو ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی دی گئی مہلت ختم، پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ بالآخر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نوابشاہ کی جانب سے یونین صدر دیدار رند کی قیادت میں پیپلز میڈیکل اسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اور سخت نعرے بازی کی گئی ، اس موقع پر یونین رہنماؤں دیدار زند، عرفان منگی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ دن گزر جانے کے باوجود ہمارے کاروباری شخصیت سپر میڈیکل اسٹور کے مالک سہیل احمد شیخ کو ایئرپورٹ تھانے کی حدود، سکرنڈ روڈ پر دن دہاڑے 70 لاکھ روپے مسلح افراد نے لوٹ لئے تھے اور آرام سے فرار ہوگئے تھے جبکہ سہیل شیخ نے ملزمان کے پیچھے جانے کی کوشش کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر سخت زخمی ہوگئے تھے۔ مگر ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، پولیس نے دعوے کیے تھے کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور لوٹی گئی رقم بھی واپس دلائی جائے گی، لیکن کچھ نہ ہوا۔ ہمارا یہ احتجاج آج سے شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور لوٹی گئی 70 لاکھ کی رقم واپس کرائی جائے، ورنہ احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You