سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہمیر خان بھٹو کی صدارت میں زیر التواعدالتی مقدمات

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہمیر خان بھٹو کی صدارت میں زیر التواعدالتی مقدمات کے حوالے سے ڈویژنل لیٹیگیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت عدالتی مقدمات کے حوالے سے قائم ڈویژنل لیٹیگیشن کمیٹی کا اہم اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع شھید بےنظیر اباد ،ضلع نوشہرو فیروز اور ضلع سانگھڑ کے مختلف سرکاری محکموں کے زیرِ التواء مقدمات (Court Cases) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے مقدمات کی پیش رفت سے آگاہ کیا اس موقع پر کمشنر شہمیر خان بھٹو نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ تمام محکمے عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کی پیروی مؤثر انداز میں کریں اور عدالتوں میں سرکاری مفادات کا بھرپور دفاع یقینی بنائیں۔ اور تمام مقدمات میں اپنے کمینٹس ایک ہفتہ کے اندر عدالتوں میں جمع کروائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کے فوری حل اور غیر ضروری تاخیر کے خاتمے کے لیے محکمہ جاتی سطح پر رابطہ اور کوآرڈی نیشن کو بہتر بنایا جائے تاکہ سرکاری معاملات میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دیا جا سکے اجلاس کو بتایا گیا کہ تینوں اضلاع کے ایک سو دس مقدمات ہائی کورٹ جبکہ تین سو بیس مقدمات ذیلی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید، ایڈیشنل کمشنر ون محمد ابراہیم عالمانی، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل، ڈائریکٹر ایجوکیشن نصیر احمد جوگی کے علاوہ پولیس، سوشل ویلفیئر، پاپولیشن، ورکس اینڈ سروسز، کے افسران سمیت ڈسٹرکٹ اٹارنی و قانونی افسران اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You