سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت ڈی سی

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت ڈی سی آفس دربار ہال میں صحت کے حوالے سے اہم اجلاس خراب کارکردگی پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران پر برہمی کا اظہار صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت ضلع شہید بینظیرآباد میں صحت کے مسائل کے حوالے سے ڈی سی آفس نواب شاہ کے دربار ہال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت نے ضلع شہید بینظیرآباد میں غیر قانونی لیبارٹریوں، بلڈ بینکوں، کینولا اور نجی میڈیکل سینٹروں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے اور ناقص کارکردگی پر ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت کے افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کارکردگی کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے صوبائی وزیر صحت نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فوری طور پر ضلع، خصوصاً نواب شاہ میں غیر قانونی لیبارٹریوں، میڈیکل سینٹروں، کینولا سینٹروں، بلڈ بینکوں اور سرجیکل اسٹورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن تیز کیا جائےانہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر چلنے والی لیبارٹریوں، عطائی ڈاکٹروں اور غیر منظور شدہ میڈیکل سینٹروں کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مزید کہا کہ ملیریا اور ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی واضح کیا کہ خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین اور ایچ آئی وی/ایڈز پر کام کرنے والے عملے نے ضلع میں ایڈز کے کیسز کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر زبیر، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن، ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالي، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالي سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You