سندھ

نوابشاہ(بیورورپورٹ)دوڑ کے شہری پیپلز بس سروس کی سہولت سے محروم،اعلٰی حکام سے نوابشاہ

نوابشاہ(بیورورپورٹ)دوڑ کے شہری پیپلز بس سروس کی سہولت سے محروم،اعلٰی حکام سے نوابشاہ اور دوڑ کے مابین پیپلز بس سروسز شروع کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے رہنما انور عادل خانزادہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ سندہ اور ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد کو ارسال کردہ درخواستوں میں مطالبہ کیا ہے کہ نوابشاہ اور دوڑ کے مابین پیپلز بس سروسز شروع کی جائے تاکہ یہاں کے شہریوں کو ایک سستی اور معیاری سفری سہولت میسر ہوسکے،انور عادل خانزادہ نے بتایا کہ دوڑ شہر تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ رکھتا ہے اور سندھ کا ایک اہم تجارتی شہر ہے تعلقہ دوڑ کی آبادی چار لاکھ سے زائد ہے یہاں پر کاٹن فیکٹری اور دیگر کار خانے ہیں یہاں پر نہ صرف علاقائی بلکہ ملک کے دیگر صوبوں بلخصوص پنجاب سے بھی مزدور طبقہ نوکری کے لئے آتا ہے جب کہ یہاں پر اندرون سندھ کی سب سے بڑی مویشی منڈی بھی لگتی ہے جہاں پر ملک بھر سے بیوپاری خرید و فروخت کے لئے آتے ہیں دوڑ شہر مین ریلوے لائن اور مہران ہائی وے پر موجود ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے عوام اور کار و باری حضرات کی آمد ورفت کامرکز ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایات پر سندہ حکومت کی جانب سے عوام کو بہترین اور سستی سفری سہولت کی فراہمی کے لئے پیپلز بس سروسز شروع کی گئی،جوکہ ایک قابل تحسین اقدام ہے،نوابشاہ شہر میں پیپلز بس سروس کی سہولت میسر ہے اور اب کچھ عرصہ قبل سکرنڈ کے شہریوں کو بھی نوابشاہ سے پیپلز بس سروس شروع کردی گئی ہے،مگر دوڑ کے شہری ابھی تک اس سہولت سے محروم ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوابشاہ اور دوڑ کے مابین پیپلز بس سروس شروع کی جائے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You