اہم خبریںشوبز

نصیبو لال: یہ میرا پہلا گانا ہے جو میں نے پاکستان کے لیے گایا ہے

گاتی تو میں پاکستان کے لیے ہوں لیکن یہ ایک ترانے جیسا ہے۔‘

یہ کہنا تھا پاکستان سپر لیگ کا نیا گانا گانے والی نصیبو لال کا۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’اس سے پہلے میں نے ایک بسکٹ کی کمپنی کا گانا ’میرے دیس کا بسکٹ۔۔۔‘ گایا تھا۔ اس کے بعد میں نے ’گروو میرا’ گایا۔ بڑا اچھا لگ رہا ہے مجھے یہ، کیونکہ میرا پہلا یہ گانا ہے جو میں نے پاکستان کے لیے گایا ہے۔‘

’ہمارے پاکستان کی شان ہے یہ گانا‘

نصیبو لال کا کہنا ہے کہ یہ گانا ہمارے پاکستان کی شان ہے کیونکہ کافی لوگ فون کر کے انھیں مبارکباد دے رہے ہیں کہ یہ گانا بہت اچھا گایا ہے۔ ’لوگ اس گانے کو بہت پسند کر رہے ہیں اور مجھے اس بات کی بہت خوشی ہو رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل کا نیا گانا: ’نصیبو کا پارٹ سٹیڈیم میں بجے گا تو شائقین پاگلوں کی طرح چیخیں گے‘

پی ایس ایل میں تماشائی کیوں نہیں آتے؟

پی ایس ایل کیا کیا بیچے گی؟

آئمہ بیگ

’میں بڑی حیران ہوئی کہ اتنا بڑا گانا مجھے مل گیا‘

نصیبو لال کے مطابق جب اس گانے کے لیے جب پی ایس ایل کی پروڈکشن ٹیم نے ان سے رابطہ کیا گیا تو انھیں بہت اچھا لگا۔

ان کے بقول یہ کوئی معمولی گانا نہیں ہے۔ ’یہ گانا میں نے جن کے لیے گایا ہے وہ پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ میں بڑی حیران ہوئی کہ اتنا بڑا گانا مجھے مل گیا۔‘

گانے کی موسیقی اور گائیکی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ’اس گانے کے سُر بہت اونچے ہیں۔ یہ گانا گاتے ہوئے مجھے بڑی مشکل بھی ہوئی۔‘

نصیبو کے مطابق اس گانے کی فلم بندی کے دوران بھی انہیں کافی گھبراہٹ ہو رہی تھی۔

’ایک نیا گانا تھا یہ اور سب پڑھے لکھے لوگ تھے، ان کا بات کرنے کا ایک الگ انداز تھا، تو ان کو دیکھ کر میں بڑی حیران بھی ہوئی کہ کہیں مجھ سے کوئی غلطی نہ ہو جائے۔ تو تھوڑی سی مجھے کنفیوژن بھی ہوئی تھی۔‘

’لیکن وہ سب بہت پیار کرنے والے تھے۔ تو میں نے بولا یہ تو بہت اچھے ہیں۔‘

نصیبو لال کے نزدیک وہ اس لیے بھی فکر مند تھیں کہ اتنی اچھی پیشکش کرنے والوں کو کہیں ناراض نہ کردیں۔

‘پھر میں نے بھی پوری کوشش کی کہ کچھ ایسا کروں کہ اچھا ہو جائے، تا کہ یہ خفا نہ ہوں اور مجھ سے یہ خوش ہو جائیں۔’

نصیبو لال کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ٹیم نے بہت محنت کی اور ’تھوڑی سی محنت میں نے بھی کی۔‘

نصیبو
،تصویر کا ذریعہPSL
’اس گانے نے میری نئی پہچان بنائی‘

نصیبو لال کے مطابق اس گانے نے انھیں نئی پہچان دی ہے۔ اب لوگ انھیں نئے انداز اور ایک نئی سوچ کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ ان کے بقول انھیں فرط جذبات سے رونا بھی آ گیا۔

نصیبو لال کے مطابق اس گانے نے انھیں ایک نئی ’لُک‘ بھی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا ’اس گانے کے لیے میرا پورا ’ڈریس اپ‘ بھی چینج کیا گیا۔

’میں نے تھوڑا سا ڈانس بھی کیا ہے۔ ڈانس کی تو مجھے ویسے بھی عادت بھی ہے، عام سے گانے میں بھی میں ہلتی رہتی ہوں۔‘

نصیبو کے مطابق ‘لُک کے بارے میں ’مجھے انھوں نے پہلے نہیں بتایا تھا، یہ ایسا ہی تھا جیسا کہ سرپرائز دیتے ہیں اور انھوں نے مجھے سرپرائز ہی دیا تھا۔’

نصیبو کا کہنا ہے کہ اس گانے میں ہیوی میک اپ نہیں کیا گیا اور اس گانے کی ٹیم نے ان کا ہلکا سا میک کیا تھا۔

’ان کا اپنا ہی ایک طریقہ تھا اور مجھے بہت اچھا لگا۔ ان کا کوئی بھی کام ہو گا اب میں انکار نہیں کروں گی۔‘

نصیبو لال کو پی ایس ایل کی پروڈکشن ٹیم بہت پسند آئی ان کے بقول ’اب پی ایس ایل کا کوئی بھی کام ہوگا تو میں حاضر ہوں کیونکہ یہ اچھے ہیں، انھوں نے جو میرے لیے کیا ہے وہ میں سوچ بھی نہیں سکتی۔‘

نصیبو کے بقول اس کام کی وجہ سے فلمی حلقوں میں بھی ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق اس گانے کے بعد جب وہ ایک اور گانا گا رہی تھیں تو انھیں وہاں موجود فلمی لوگوں نے کہا کہ ‘بلے بلے نصیبو کمال ہو گیا، تم تو بہت بڑی سنگر ہو۔’

نصیبو اب اپنے گانے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کی کامیابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ ان کے مطابق یہ ان کا پہلا ایسا گانا ہے جس نے اسے پی ایس ایل کا ایمبیسیڈر بنا دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You