سندھ

نشتر پارک مجلس وحدت مسلمین و دیگر شیعہ جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

*نشتر پارک مجلس وحدت مسلمین و دیگر شیعہ جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس*

*کانفرنس صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے خطاب کیا*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) آج ہونے والی مجلس وحدت مسلمین کانفرنس میں ڈاکٹر صابر ابومریم علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن ، علامل حیات عباس سمیت دیگر رہنما موجود تھے، رہنماؤں نے کہا کے غاصب اسرائیل فلسطین سمیت پورے خطہ میں دہشتگردی کررہا ہے، اسرائیل کا ناجائز وجود فلسطین سمیت پورے خطہ میں امن کیلئے خطرہ ہے۔ امریکہ و اسرائیل عالمی دہشتگرد ہیں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہدائے راہ مقاومت فلسطین و لبنان کی یاد میں مرکزی اجتماع جلسہ نو نومبر کو ہوگا، شہدائے راہ مقاومت اجتماع کراچی نشتر پارک میں منعقد کیا جائے گا۔مرکزی اجتماع شہید حسن نصر اللہ، اسماعیل ہانیہ، یحیٰی سنوار، ہاشم صفی الدین و شہداء اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کیا جارہا ہے۔ نشتر پارک میں مرکزی اجتماع کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی ہیں، جلسہ کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے چار ہزار رضاکار موجود ہیں۔ مرکزی اجتماع شام پانچ شروع ہوجائیگا۔ مرکزی اجتماع سے فلسطین و لبنانی رہنما ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ جلسہ میں خصوصی خطاب سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔ جلسہ میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے جلسہ میں جماعت اسلامی، پی پی پی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، اے این پی، عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔ جلسہ میں ملت جعفریہ و اہلسنت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عمائدین شرکت کریں گے۔ مرکزی اجتماع ملکی عوام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اپنے فلسطینی، لبنانی مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ جلسہ عالمی استعماری قوتوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You